ابنا: بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن جماعت الوفاق کے ذرائع سے موصولہ خبروں ميں بتايا گيا ہے کہ بحريني سيکورٹي فورسز نے منامہ ميں مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے ان پر ربرگولياں چلائيں اور اشک آور گيس کا استعمال کيا -
بحريني سيکورٹي فورسز نے مظاہرين کو منامہ ميں راس رمان کے علاقے ميں جو ڈيپلوميٹک علاقہ ہے جانے سے روک ديا -
بحريني حکومت نے منگل کو ہي اعلان کرديا تھا کہ وہ ہر طرح کے مظاہرے کو کچل دے گي اس درميان الوفاق جماعت نے آج جمعرات کو ايک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے کي کال دي ہے -
بحرين ميں انقلابي قوتوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے انقلاب کے آغاز کي پہلي سالگرہ کے موقع پر حکومت کے خلاف مظاہروں ميں تيزي لانے کا پروگرام رکھتے ہيں - بحرين کي جمعيت وفاق ملي کے شعبہ انساني حقوق کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحرين کے سياسي گروہ اپني سياسي سرگرمياں بڑھا رہے ہيں -
ہادي موسوي نے کہاکہ مظاہرے کرنا بحريني عوام کا حق ہے کيونکہ وہ اسي طرح اپنے بنيادي مطالبات منواسکتے ہيں.........
/169